ٹیکنالوجیاب آپ انسٹا گرام پر 3 منٹ طویل ریلز ویڈیو پوسٹ کرسکتے ہیں ویب ڈیسک
انسٹا گرام میں اب آپ 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ اب تک انسٹا گرام ریلز میں 90 سیکنڈ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنا ممکن تھا مگر اب اس دورانیے کو دوگنا بڑھایا جا رہا ہے۔ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے شکایت کی جاتی تھی کہ 90 سیکنڈز کا وقت بہت کم ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کو اے آئی صارفین سے بھرنے کا فیصلہ انسٹا گرام میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ انسٹاگرام میں اب ڈائریکٹ میسجز کو شیڈول کرنا ممکن انسٹا گرام میں ٹرائل ریلز نامی فیچر کا اضافہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی 2024 میں ایڈم موسیری نے کہا تھا کہ انسٹا گرام میں طویل ویڈیوز کے فیچر پر توجہ مرکوز نہیں کی جائے گی کیونکہ ایسا کرنے سے پلیٹ فارم کا لوگوں کو دوستوں سے ملانے کا اصول متاثر ہوگا۔ انسٹا گرام کی جانب سے زیادہ طویل ویڈیوز کا فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔ ٹک ٹاک صارفین کو 2021 سے 3 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا آپشن دستیاب تھا۔ انسٹا گرام کی جانب سے ریلز کے دورانیے میں بہت سست روی سے اضافہ کی...